361

رابی پیرزادہ کا خود پرتنقید کرنے والوں کو بھرپور جواب

جب اللہ کے راستے پر چلتے ہیں تو اللہ خود راستہ دکھاتا ہے
کراچی (کلچرل ڈیسک)سابق گلوکارہ سابق پیرزادہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو ویڈیو کو ذریعے جواب دیا ہے شوبز چھوڑ کر دین کی راہ اپنانے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ آج کل اپنا وقت قرآنی آیات کو خوشنما طریقے سے لکھنے یعنی کیلی گرافی کرنے میں گزار رہی ہیں اور اکثرسوشل میڈیا پراپنی خطاطی کی تصاویراور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں چند روز قبل رابی پیرزادہ نے کیلیگرافی کرتے ہوئے ویڈیوسوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس کیساتھ اپنی کیلیگرافی کے آرٹ کی نمائش کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا جب اللہ کے راستے پر چلتے ہیں تو اللہ خود راستہ دکھاتا ہے رابی کی کیلیگرافی کی نمائش جلد ہی ہوگی انشااللہ رابی پیرزادہ کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد جہاں بہت سے لوگوں نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور انہیں لگن سے کام کرنے کی دعائیں دیں وہیں کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ نمودونمائش کرنا بندکرو ایک شخص نے کہا رابی چپکے سے رب کو راضی کرو دنیا کو کوئی راضی نہیں کرپایا آج تک۔ایک شخص نے تو یہ تک لکھ دیا کہ مجھے نہیں لگتا یہ آپ نے لکھا ہے کیونکہ خط ثلث خط کوفی ایسے ہی راہ چلتے ہوئے نہیں سیکھے جاسکتے اس کو سیکھنے کیلئے راتوں کو جاگ کر مشقیں کرنی پڑتی ہیں پھر کہیں جاکر کچھ روانگی آتی ہے تاہم اس تبصرے کیساتھ انہوں نے رابی کی کیلیگرافی کی تعریف بھی کی رابی پیرزادہ نے اپنی کیلیگرافی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے دو ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں وہ قرآنی آیات کو خوشنما طریقے سے لکھتی ہوئی نظر آرہی ہیں ویڈیو کیساتھ رابی نے لکھا جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ رابی نہیں ہے وہ یہ جان لیں اللہ کی برکت آپ کی باتوں اور ظرف سے بہت بڑی ہے۔