7

صوباہی وزیرداخلہ میر ضیإاللہ لانگو کا پیغام

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے قومی مفاد میں صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے بہتر عوامی مفاد میں اٹھائے گئے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار اور بھاری جرمانہ بھی کیا جائے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے عوام غیرضروری اپنے گھروں سے نہ نکلیں علاوہ ازیں صوبائی وزیر داخلہ نے پی ڈی ایم اے آفس کا دورہ بھی کیا صوبائی وزیر نے پی ڈی ایم اے آفس میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال و جاری اقدامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون اور ڈائریکٹر ایڈمن فیصل پانیزئی نے صوبائی وزیر داخلہ کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کورونا وائرس اسکریننگ اور وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج و معالجہ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے صوبائی وزیر داخلہ نے مزید کا کہنا تھا کہ عوام میں وہ شعور پیدانہیں ہوا ہے جس کی ضرورت ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ کرونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کو سنجیدہ نہ لیتے ہوئے اس پر عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وائرس کے مزید پھیلاو کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے