9

وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا

صوبائی ایپکس کمیٹی کا اعلیٰ سطعی اجلاس کا انعقاد کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل کے امور کا جائزہ لیاگیا،

٭وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر، جی او سی 41ڈویژن، آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس اور دیگر سول اور عسکری حکام کی شرکت۔

٭ چیف سیکریٹری بلوچستان کی جانب سے اجلاس کو کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات، تفتان میں زائرین کے لئے فراہم کی گئی سہولیات اور بہتری کے مجوزہ اقدامات،قرنطینہ اور آئسولیشن کی موجودہ سہولیات اور مستقبل کی اسٹریٹیجی کے حوالے سے بریفنگ۔

٭ کورونا وائرس کی روک تھام اور عوام میں احتیاطی تدابیر اجاگر کرنے کے لئے سول اور عسکری اداروں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر اظہار اطمینان

٭ اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھا م اور اس کے پھیلاؤ کی صورت میں شارٹ ٹرم، مڈٹرم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کے لئے اقدامات کا جائزہ

٭ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے چین اور جنوبی کوریا کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا، سول اور عسکری ادارے مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں گے۔