7

کورونا وبا؛ ملک بھر میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1022 ہوگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1022 ہوگئی ہے جب کہ درجنوں مشتبہ مریض بھی سامنے آئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1022 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 413، پنجاب میں 310، بلوچستان میں 117، گلگت بلتستان میں 81، خیبر پختونخوا میں 80 جب کہ اسلام آباد میں 20 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے۔

راولپنڈی ایم ایچ اسپتال میں خاتون کیپٹن(ر) شاہدہ کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئیں جو 21 مارچ سے اسپتال میں زیرعلاج تھیں، خاتون برطانیہ سے پاکستان آئی تھیں جس کے بعد جاں بحق مریضوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔