32

ملک بھر میں کورونا کے 55 ہزار 447 مصدقہ مریض، 1146 جاں بحق

اسلام آباد: 

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا کا شکار افراد کی تعداد 55 ہزار 447 تک جاپہنچی جب کہ 1146 لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 915 کورونا ٹیسٹس ہوئے جب کہ 2 ہزار 164 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 55 ہزار 447 ہوگئی۔

اب تک سندھ میں 22 ہزار 491، پنجاب میں 19 ہزار 557، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 685، بلوچستان میں 3 ہزار 306، اسلام آباد میں ایک ہزار 592، آزاد کشمیر میں 221 اور گلگت بلتستان میں 619 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 35 سے زائد مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ملک میں اس وبا سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد ایک ہزار 146 ہوگئی جب کہ 17 ہزار 198 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔