8

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

کراچی: عالمی ومقامی مارکیٹوں میں جمعرات  کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 50 ڈالر گھٹ کر 1935ڈالر کی سطح پرآگئی جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب  2500روپے اور 2144روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 17500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 100737 روپے کی سطح پر آگئی۔بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4000روپے کم رہی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے گھٹ کر 1430روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 42 روپے 86 پیسے گھٹ کر 1226 روپے ہوگئی۔