5

معروف بھارتی گلوکارہ انورادھا پڈوال کے جوان بیٹے کا انتقال ہوگیا

ممبئی: گلوکارہ انورادھا پڈوال کے بیٹے ادتیہ پڈوال گردے فیل ہوجانے کے باعث جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علمی شہرت یافتہ گلوکارہ انورادھا پڈوال کے جواں سال صاحبزادے تین دن سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج تھے اور انہیں طبیعت بگڑنے کے باعث وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔

معروف غزل گائیک پنکج ادھاس نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ادتیہ پڈوال نوجوان موسیقار بھی تھے جن کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آتا تھا۔ انہوں نے گلوکارہ سے جوان موت پر تعزیت کی۔

ادتیہ پڈوال کئی برسوں سے گردے کے امراض میں مبتلا تھے اور ان کے پھیپھڑوں میں بھی پانی بھر گیا تھا۔ جسم کے اہم اعضا کے کام چھوڑ جانے کی وجہ سے تین دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد انہوں نے دم توڑ دیا۔