23

علی ظفرکا مداحوں کونقد انعام سمیت آفیشیل وڈیومیں جگہ دینے کا موقع

کراچی: 

مایہ نازگلوکارعلی ظفرنے مداحوں کو خوش کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکارواداکارعلی ظفرنے ٹوئٹرپرریپرزسے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تمام ریپرزدھوم مچانے کے لیے تیارہوجائیں۔

گلوکارنے ٹوئٹرپرریپ سانگ ’حاضرہے‘ کی ایک بیٹ کا ایک لنک شیئرکرتے ہوئے کہا کہ ریپ مقابلے کے لیے ریپرزاس بیٹ پرریپ بھیجیں اورایک لاکھ روپے تک نقد انعام حاصل کریں، نہ صرف یہ بلکہ انہیں ریپ سانگ ’حاضرہے‘ کی آفیشیل وڈیوکا حصہ بننے کا بھی موقع ملے گا۔گلوکارعلی ظفرنے کہا کہ اپنے ریپ کوفیس بک پیج پر بھی چیئر کریں، جس کا سب سے زیادہ اچھا ریپ ہوگا اسے 1 لاکھ، دوسرے رنراپ کو 50,000 جب کہ تیسرے رنراپ کو 25,000 روپے ملے گیں۔واضح رہے کہ علی ظفر نے 2 روز قبل اپنے پہلے ریپ سانگ ’حاضر‘ ہے کی جھلکیاں مداحوں سے شیئر کی تھیں۔